ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن کو ہتھیاروں کی ترسیل کے امریکی الزامات کوایران نے مسترد کر دیا

یمن کو ہتھیاروں کی ترسیل کے امریکی الزامات کوایران نے مسترد کر دیا

Tue, 01 Nov 2016 10:29:21    S.O. News Service

تہران،31؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایران نے ان امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے جب میں کہا جا رہا ہے کہ تہران حکومت یمن میں حوثی باغیوں کو ہتھیار فراہم کر رہی ہے۔ پیر کے روز ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایران یمن میں ہتھیاروں کی فراہمی نہیں کر رہا۔ اس سے قبل امریکی حکام نے کہا تھا کہ ایران یمن میں AK-47رائفلیں، ٹینک شکن میزائل، سنائپر رائفلیں اور دیگر عسکری ساز و سامان بھیج رہا ہے۔ ایرانی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ تہران حکومت نے الزام عائد کیا کہ سعودی قیادت میں عرب اتحاد امریکی ہتھیاروں کے ذریعے عام شہریوں اور ان کی املاک پر بمباری کر رہا ہے، جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔


Share: